اور اگر وه تجھ سے خیانت کا خیال کریں گے تو یہ تو اس سے پہلے خود اللہ کی خیانت کر چکے ہیں آخر اس نے انہیں گرفتار کرا دیا، اور اللہ علم وحکمت واﻻ ہے۔
M.A.S. Abdel Haleem
But if they mean to betray you, they have betrayed God before, and He has given you mastery over them: He is all knowing, all wise.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
لیکن اگر وہ تیرے ساتھ خیانت کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس سے پہلے وہ اللہ کے ساتھ خیانت کر چکے ہیں، چنانچہ اسی کی سزا اللہ نے انہیں دی کہ وہ تیرے قابو میں آ گئے، اللہ سب کچھ جانتا اور حکیم ہے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اگر یہ لوگ آپ ﷺ سے خیانت کرنا چاہیں تو اس سے پہلے یہ اللہ سے بھی خیانت کرتے رہے ہیں تو اللہ نے ان کو پکڑوا دیا۔ اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور اگر یہ لوگ تم سے دغا کرنا چاہیں گے تو یہ پہلے ہی خدا سے دغا کرچکے ہیں تو اس نے ان کو (تمہارے) قبضے میں کر دیا۔ اور خدا دانا حکمت والا ہے