پس جب کبھی تو لڑائی میں ان پر غالب آجائے انہیں ایسی مار مار کہ ان کے پچھلے بھی بھاگ کھڑے ہوں، ہو سکتا ہے کہ وه عبرت حاصل کریں۔
M.A.S. Abdel Haleem
If you meet them in battle, make a fearsome example of them to those who come after them, so that they may take heed.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
پس اگر یہ لوگ تمہیں لڑائی میں مل جائیں تو ان کی ایسی خبر لو کہ ان کے بعد جو دوسرے لوگ ایسی روش اختیار کرنے والے ہوں ان کے حواس باختہ ہو جائیں۔ توقع ہے کہ بد عہدوں کے اِس انجام سے وہ سبق لیں گے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تو اگر آپ ﷺ انہیں جنگ میں پاجائیں تو ان کو ایسی سزا دیں کہ جو ان کے پیچھے ہیں ان کو بھی خوف زدہ کردیں تاکہ وہ عبرت حاصل کریں
Fatah Muhammad Jalandhari
اگر تم ان کو لڑائی میں پاؤ تو انہیں ایسی سزا دو کہ جو لوگ ان کے پس پشت ہیں وہ ان کو دیکھ کر بھاگ جائیں عجب نہیں کہ ان کو (اس سے) عبرت ہو