مثل فرعونیوں کے حال کے اور ان سے اگلوں کے، کہ انہوں نے اللہ کی آیتوں سے کفر کیا پس اللہ نے ان کے گناہوں کے باعﺚ انہیں پکڑ لیا۔ اللہ تعالیٰ یقیناً قوت واﻻ اور سخت عذاب واﻻ ہے۔
M.A.S. Abdel Haleem
They are like Pharaoh’s people and those before them who ignored God’s signs, so God punished them for their sins: God is strong and severe in His punishment.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
یہ معاملہ ان کے ساتھ اُسی طرح پیش آیا جس طرح آلِ فرعون اور ان سے پہلے کے دُوسرے لوگوں کے ساتھ پیش آتا رہا ہے کہ انہوں نے اللہ کی آیات کو ماننے سے انکار کیا اور اللہ نے ان کے گناہوں پر انہیں پکڑ لیا اللہ قوت رکھتا ہے اور سخت سزا دینے والا ہے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(ان کے ساتھ وہی معاملہ ہوا) جیسے کہ معاملہ ہوا آل فرعون کا اور ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے انہوں نے اللہ کی آیات کا کفر کیا تو اللہ نے انہیں پکڑ لیا ان کے گناہوں کی پاداش میں
Fatah Muhammad Jalandhari
جیسا حال فرعوینوں اور ان سے پہلے لوگوں کا (ہوا تھا ویسا ہی ان کا ہوا کہ) انہوں نے خدا کی آیتوں سے کفر کیا تو خدا نےان کے گناہوں کی سزا میں ان کو پکڑ لیا۔ بےشک خدا زبردست اور سخت عذاب دینے والا ہے