۝ Qur'an

Al-A'raf — 7:29

الأعراف · Juz 8 · page 153
Arabic — Uthmani
قُلْ أَمَرَ رَبِّى بِٱلْقِسْطِ ۖ وَأَقِيمُوا۟ وُجُوهَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَٱدْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ ۚ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ
Maulana Muhammad Junagarhi
آپ کہہ دیجیئے کہ میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا اور یہ کہ تم ہر سجده کے وقت اپنا رخ سیدھا رکھا کرو اور اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طور پر کرو کہ اس عبادت کو خالص اللہ ہی کے واسطے رکھو۔ تم کو اللہ نے جس طرح شروع میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم دوباره پیدا ہوگے۔
M.A.S. Abdel Haleem
Say, ‘My Lord commands righteousness. Direct your worship straight to Him wherever you pray; call on Him; devote your religion entirely to Him. Just as He first created you, so you will come back [to life] again.’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اے محمدؐ ، اِن سے کہو، میرے ربّ نے تو راستی اور انصاف کا حکم دیا ہے، اور اُس کا حکم تو یہ ہے کہ ہر عبادت میں اپنا رُخ ٹھیک رکھواور اُسی کو پکارو اپنے دین کو اس کے لیے خالص رکھ کر،جس طرح اُس نے تمہیں اب پیدا کیا ہے اسی طرح تم پھر پیدا کیے جاوٴ گے۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
آپ ﷺ کہیے کہ میرے رب نے تو حکم دیا ہے انصاف (اور عدل و توازن) کا اور اپنے رخ سیدھے کرلیا کرو ہر نماز کے وقت اور اسی کو پکارا کرو اسی کے لیے اپنی اطاعت کو خالص کرتے ہوئے جیسے اس نے تمہیں پہلے پیدا کیا تھا اسی طرح تم دوبارہ بھی پیدا ہوجاؤگے
Fatah Muhammad Jalandhari
کہہ دو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور یہ کہ ہر نماز کے وقت سیدھا (قبلے کی طرف) رخ کیا کرو اور خاص اسی کی عبادت کرو اور اسی کو پکارو۔ اس نے جس طرح تم کو ابتداء میں پیدا کیا تھا اسی طرح تم پھر پیدا ہوگے
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗