یقیناً جو تیرے رب کے نزدیک ہیں وه اس کی عبادت سے تکبر نہیں کرتے اور اس کی پاکی بیان کرتے ہیں اور اس کو سجده کرتے ہیں۔
M.A.S. Abdel Haleem
[even] those who live in the presence of your Lord are not too proud to worship Him: they glorify Him and bow down before Him.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
جو فرشتے تمہارے ربّ کے حضور تقرب کا مقام رکھتے ہیں وہ کبھی اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں آکر اُس کی عبادت سےمنہ نہیں موڑتے ،55___ اور اُس کی تسبیح کرتے ہیں،56___ اور اُس کے آگے جُھکتے رہتےہیں۔ 57___ ؏۲۴ السجدة
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
بیشک وہ جو آپ کے رب کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے استکبار نہیں کرتے اور اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں اور اس کے لیے سجدے کرتے رہتے ہیں۔
Fatah Muhammad Jalandhari
جو لوگ تمہارے پروردگار کے پاس ہیں وہ اس کی عبادت سے گردن کشی نہیں کرتے اور اس پاک ذات کو یاد کرتے اور اس کے آگے سجدے کرتے رہتے ہیں