۝ Qur'an

Al-Ma'idah — 5:27

المائدة · Juz 6 · page 112
Arabic — Uthmani
۞ وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ ٱبْنَىْ ءَادَمَ بِٱلْحَقِّ إِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا فَتُقُبِّلَ مِنْ أَحَدِهِمَا وَلَمْ يُتَقَبَّلْ مِنَ ٱلْـَٔاخَرِ قَالَ لَأَقْتُلَنَّكَ ۖ قَالَ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ ٱللَّهُ مِنَ ٱلْمُتَّقِينَ
Maulana Muhammad Junagarhi
آدم (علیہ السلام) کے دونوں بیٹوں کا کھرا کھرا حال بھی انہیں سنا دو، ان دونوں نے ایک نذرانہ پیش کیا، ان میں سے ایک کی نذر تو قبول ہوگئی اور دوسرے کی مقبول نہ ہوئی تو وه کہنے لگا کہ میں تجھے مار ہی ڈالوں گا، اس نے کہا اللہ تعالیٰ تقویٰ والوں کا ہی عمل قبول کرتا ہے۔
M.A.S. Abdel Haleem
[Prophet], tell them the truth about the story of Adam’s two sons: each of them offered a sacrifice, and it was accepted from one and not the other. One said, ‘I will kill you,’ but the other said, ‘God only accepts the sacrifice of those who are mindful of Him.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور ذرا انہیں آدم کے دو بیٹوں کا قصّہ بھی بے کم و کاست سُنادو۔ جب اُن دونوں نے قربانی کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول کی گئی اور دوسرے کی نہ کی گئی۔ اُس نے کہا ”میں تجھے مار ڈالوں گا“۔ اس نے جواب دیا ”اللہ تو متقیوں ہی کی نذریں قبول کرتا ہے۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور (اے نبی ﷺ ان کو پڑھ کر سنائیے آدم ؑ کے دو بیٹوں کا قصہ حق کے ساتھ۔ (اِذْ قَرَّبَا قُرْبَانًا) جبکہ ان دونوں نے قربانی پیش کی تو ان میں سے ایک کی قربانی قبول کرلی گئی جبکہ دوسرے کی قبول نہیں کی گئی اس نے جواب دیا کہ اللہ تو پرہیزگاروں ہی سے قبول کرتا ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور (اے محمد) ان کو آدم کے دو بیٹوں (ہابیل اور قابیل) کے حالات (جو بالکل) سچے (ہیں) پڑھ کر سنا دو کہ جب ان دونوں نے خدا (کی جناب میں) کچھ نیازیں چڑھائیں تو ایک کی نیاز تو قبول ہو گئی اور دوسرے کی قبول نہ ہوئی (تب قابیل ہابیل سے) کہنے لگا کہ میں تجھے قتل کروں گا اس نے کہا کہ خدا پرہیزگاروں ہی کی (نیاز) قبول فرمایا کرتا ہے
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗