اور اگر اللہ تعالیٰ نے ان پر جلا وطنی کو مقدر نہ کر دیا ہوتا تو یقیناً انہیں دنیا ہی میں عذاب دیتا، اور آخرت میں (تو) ان کے لیے آگ کا عذاب ہے ہی.
M.A.S. Abdel Haleem
If God had not decreed exile for them, He would have tormented them [even more severely] in this world. In the Hereafter they will have the torment of the Fire
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اگر اللہ نے اُن کے حق میں جلا وطنی نہ لکھ دی ہوتی تو دنیا ہی میں وہ انہیں عذاب دے ڈالتا، اور آخرت میں تو ان کے لیے دوزخ کا عذاب ہے ہی
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اگر اللہ نے پہلے سے نہ لکھ دیا ہوتا ان پر جلاوطن ہونا تو انہیں سخت عذاب دیتا دنیوی زندگی میں اور آخرت میں ان کے لیے آگ کا عذاب ہے۔
Fatah Muhammad Jalandhari
اور اگر خدا نے ان کے بارے میں جلاوطن کرنا نہ لکھ رکھا ہوتا تو ان کو دنیا میں بھی عذاب دے دیتا۔ اور آخرت میں تو ان کے لئے آگ کا عذاب (تیار) ہے