وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں، بادشاه، نہایت پاک، سب عیبوں سے صاف، امن دینے واﻻ، نگہبان، غالب زورآور، اور بڑائی واﻻ، پاک ہے اللہ ان چیزوں سے جنہیں یہ اس کا شریک بناتے ہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
He is God: there is no god other than Him, the Controller, the Holy One, Source of Peace, Granter of Security, Guardian over all, the Almighty, the Compeller, the Truly Great; God is far above anything they consider to be His partner.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
وہ اللہ ہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہ بادشاہ ہے نہایت مقدّس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب، اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور وہ بڑا ہی ہو کر رہنے والا۔ پاک ہے اللہ اُس شرک سے جو لوگ کر رہے ہیں۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
وہی ہے اللہ جس کے سوا کوئی الٰہ نہیں۔ حقیقی بادشاہ یکسرپاک سراپا سلامتی (اور ہر اعتبار سے سالم) امن دینے والا پناہ میں لینے والا زبردست (مطلق العنان) اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا سب بڑائیوں کا مالک۔ اللہ پاک ہے ان تمام چیزوں سے جو یہ شرک کرتے ہیں۔
Fatah Muhammad Jalandhari
وہی خدا ہے جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ بادشاہ (حقیقی) پاک ذات (ہر عیب سے) سلامتی امن دینے والا نگہبان غالب زبردست بڑائی والا۔ خدا ان لوگوں کے شریک مقرر کرنے سے پاک ہے