شیطان کی طرح کہ اس نے انسان سے کہا کفر کر، جب وه کفر کر چکا تو کہنے لگا میں تو تجھ سے بری ہوں، میں تو اللہ رب العالمین سے ڈرتا ہوں.
M.A.S. Abdel Haleem
Like Satan, who says to man, ‘Do not believe!’ but when man disbelieves, says, ‘I disown you; I fear God, the Lord of the Worlds,’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اِن کی مثال شیطان کی سی ہے کہ پہلے وہ انسان سے کہتا ہے کہ کفر کر ، اور جب انسان کفر کر بیٹھتا ہے تو وہ کہتا ہے کہ میں تجھ سے بَرِیُّ الذِّمّہ ہوں، مجھے توا للہ ربّ العالمین سے ڈر لگتا ہے۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جیسے شیطان کی مثال جب وہ انسان کو کہتا ہے کہ کفر کر ! پھر جب وہ کفر کا ارتکاب کرلیتا ہی تو وہ (شیطان) کہتا ہے میں تم سے لاتعلق ہوں میں تو ڈرتا ہوں اللہ سے جو تمام جہانوں کا رب ہے۔
Fatah Muhammad Jalandhari
منافقوں کی) مثال شیطان کی سی ہے کہ انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہوجا۔ جب وہ کافر ہوگیا تو کہنے لگا کہ مجھے تجھ سے کچھ سروکار نہیں۔ مجھ کو خدائے رب العالمین سے ڈر لگتا ہے