۝ Qur'an

An-Nisa — 4:66

النساء · Juz 5 · page 89
Arabic — Uthmani
وَلَوْ أَنَّا كَتَبْنَا عَلَيْهِمْ أَنِ ٱقْتُلُوٓا۟ أَنفُسَكُمْ أَوِ ٱخْرُجُوا۟ مِن دِيَـٰرِكُم مَّا فَعَلُوهُ إِلَّا قَلِيلٌ مِّنْهُمْ ۖ وَلَوْ أَنَّهُمْ فَعَلُوا۟ مَا يُوعَظُونَ بِهِۦ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ وَأَشَدَّ تَثْبِيتًا
Maulana Muhammad Junagarhi
اور اگر ہم ان پر یہ فرض کر دیتے کہ اپنی جانوں کو قتل کر ڈالو! یا اپنے گھروں سے نکل جاؤ! تو اسے ان میں سے بہت ہی کم لوگ بجا ﻻتے اور اگر یہ وہی کریں جس کی انہیں نصیحت کی جاتی ہے تو یقیناً یہی ان کے لئے بہتر اور بہت زیاده مضبوطی واﻻ ہے۔
M.A.S. Abdel Haleem
if We had ordered, ‘Lay down your lives’ or ‘Leave your homes,’ they would not have done so, except for a few- it would have been far better for them and stronger confirmation of their faith, if they had done as they were told,
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اگر ہم نے انہیں حکم دیا ہوتا کہ اپنے آپ کو ہلاک کردو یا اپنے گھروں سے نکل جاوٴ تو ان میں سے کم ہی آدمی اس پر عمل کرتے۔ حالانکہ جو نصیحت انہیں کی جاتی ہے اگر یہ اس پر عمل کرتے تو یہ ان کے لیے زیادہ بہتری اور زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور اگر ہم نے ان پر یہ فرض کردیا ہوتا کہ قتل کرو اپنے آپ کو یا نکلو اپنے گھروں سے تو یہ اس کی تعمیل نہ کرتے سوائے ان میں سے چند ایک کے اور اگر یہ لوگ وہ کرتے جس کی ان کو نصیحت کی جارہی ہے تو یہی ان کے لیے بہتر ہوتا اور انہیں دین پر ثابت قدم رکھنے والا ہوتا
Fatah Muhammad Jalandhari
اور اگر ہم انہیں حکم دیتے کہ اپنے آپ کو قتل کر ڈالو یا اپنے گھر چھوڑ کر نکل جاؤ تو ان میں سے تھوڑے ہی ایسا کرتے اور اگر یہ اس نصیحت پر کاربند ہوتے جو ان کو کی جاتی ہے تو ان کے حق میں بہتر اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا موجب ہوتا
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗