اندھا اور بینا برابر نہیں نہ وه لوگ جو ایمان ﻻئے اور بھلے کام کیے بدکاروں کے (برابر ہیں)، تم (بہت) کم نصیحت حاصل کر رہے ہو.
M.A.S. Abdel Haleem
The blind and the sighted are not equal, just as those who believe and do good works and those who do evil are not equal: how seldom you reflect!
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور یہ نہیں ہو سکتا کہ اندھا اور بینا یکساں ہو جائے اور ایماندار و صالح اور بدکار برابر ٹھہریں۔ مگر تم لوگ کم ہی کچھ سمجھتے ہو۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور برابر نہیں ہوسکتے اندھے اور آنکھوں والے اور (نہ برابر ہوسکتے ہیں) وہ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے اور وہ جو بدکار ہیں بہت ہی کم ہے جو کہ تم سبق حاصل کرتے ہو۔
Fatah Muhammad Jalandhari
اور اندھا اور آنکھ والا برابر نہیں۔ اور نہ ایمان لانے والے نیکوکار اور نہ بدکار (برابر ہیں) (حقیقت یہ ہے کہ) تم بہت کم غور کرتے ہو