ان اہل کتاب سے کہو کہ تم اللہ تعالیٰ کی راه سے لوگوں کو کیوں روکتے ہو؟ اور اس میں عیب ٹٹولتے ہو، حاﻻنکہ تم خود شاہد ہو، اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
Say, ‘People of the Book, why do you turn the believers away from God’s path and try to make it crooked, when you yourselves [should be] witnesses to the [truth]? God is not heedless of anything you do.’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
کہو، اے اہل کتاب! یہ تمہاری کیا روش ہے کہ جو اللہ کی بات مانتا ہے اُسے بھی تم اللہ کے راستہ سے روکتے ہو اور چاہتے ہو کہ وہ ٹیڑھی راہ چلے، حالانکہ تم خود (اس کے راہ راست ہونے پر) گواہ ہو تمہاری حرکتوں سے اللہ غافل نہیں ہے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کہہ دیجیے اے کتاب والو ! تم کیوں روکتے ہو اللہ کے راستے سے اس کو جو ایمان لے آتا ہے تم اس میں کجی پیدا کرنا چاہتے ہو اور اللہ غافل نہیں ہے اس سے جو تم کر رہے ہو
Fatah Muhammad Jalandhari
کہو کہ اہلِ کتاب تم مومنوں کو خدا کے رستے سے کیوں روکتے ہو اور باوجود یہ کہ تم اس سے واقف ہو اس میں کجی نکالتے ہو اور خدا تمھارے کاموں سے بےخبر نہیں