۝ Qur'an

Ali 'Imran — 3:91

آل عمران · Juz 3 · page 61
Arabic — Uthmani
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَمَاتُوا۟ وَهُمْ كُفَّارٌ فَلَن يُقْبَلَ مِنْ أَحَدِهِم مِّلْءُ ٱلْأَرْضِ ذَهَبًا وَلَوِ ٱفْتَدَىٰ بِهِۦٓ ۗ أُو۟لَـٰٓئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ وَمَا لَهُم مِّن نَّـٰصِرِينَ
Maulana Muhammad Junagarhi
ہاں جو لوگ کفر کریں اور مرتے دم تک کافر رہیں ان میں سے کوئی اگر زمین بھر سونا دے، گو فدیئے میں ہی ہو تو بھی ہرگز قبول نہ کیا جائے گا۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے تکلیف دینے واﻻ عذاب ہے اور جن کا کوئی مددگار نہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
those who disbelieve and die disbelievers will not be saved even if they offer enough gold to fill the entire earth. Agonizing torment is in store for them, and there will be no one to help them.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
یقین رکھو، جن لوگوں نے کفر اختیار کیا اور کفر ہی کی حالت میں جان دی اُن میں سے کوئی اگر اپنے آپ کو سزا سے بچانے کے لیے روئے زمین بھر کر بھی سونا فدیہ میں دے تو اُسے قبول نہ کیا جائے گا ایسے لوگوں کے لیے دردناک سزا تیار ہے اور و ہ اپنا کوئی مددگار نہ پائیں گے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور مرگئے اسی حال میں کہ وہ کافر تھے تو ان میں سے کسی سے زمین کی مقدار کے برابر سونا بھی فدیے میں قبول نہیں کیا جائے گا اگر وہ پیش کرسکے یہ وہ لوگ ہیں کہ جن کے لیے دردناک عذاب ہے اور نہیں ہوں گے ان کے لیے کوئی مدد کرنے والے
Fatah Muhammad Jalandhari
جو لوگ کافر ہوئے اور کفر ہی کی حالت میں مر گئے وہ اگر (نجات حاصل کرنی چاہیں اور) بدلے میں زمین بھر کر سونا دیں تو ہرگز قبول نہ کیا جائے گا ان لوگوں کو دکھ دینے والا عذاب ہو گا اور ان کی کوئی مدد نہیں کرے گا
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗