(کیا بات ہے) کہ جب تمہیں ایک ایسی تکلیف پہنچی کہ تم اس جیسی دو چند پہنچا چکے، تو یہ کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آگئی؟ آپ کہہ دیجئے کہ یہ خود تمہاری طرف سے ہے، بے شک اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.
M.A.S. Abdel Haleem
Why do you [believers] say, when a calamity befalls you, even after you have inflicted twice as much damage [on your enemy], ‘How did this happen?’? [Prophet], say, ‘You brought it upon yourselves.’ God has power over everything:
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور یہ تمہارا کیا حال ہے کہ جب تم پر مصیبت آپڑی تو تم کہنے لگے یہ کہاں سے آئی؟ حالانکہ(جنگ بدر میں)اس سے دوگنی مصیبت تمہارے ہاتھوں(فریق مخالف پر )پڑ چکی ہے۔ اے نبی ؐ! ان سے کہو، یہ مصیبت تمہاری اپنی لائی ہوئی ہے، اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور کیا جب تم پر ایک مصیبت آئی جبکہ تم اس سے دگنی مصیبت ان کو پہنچا چکے ہو تو تم کہنے لگے کہ یہ کہاں سے آگئی ؟ (اے نبی ﷺ کہہ دیجیے یہ تمہارے اپنے نفسوں (کی شرارت کی وجہ) سے ہوا ہے یقیناً اللہ تو ہرچیز پر قادر ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
(بھلا یہ) کیا (بات ہے کہ) جب (اُحد کے دن کافر کے ہاتھ سے) تم پر مصیبت واقع ہوئی حالانکہ (جنگ بدر میں) اس سے دوچند مصیبت تمہارے ہاتھ سے ان پر پڑچکی ہے توتم چلا اٹھے کہ (ہائے) آفت (ہم پر) کہاں سے آپڑی کہہ دو کہ یہ تمہاری ہی شامت اعمال ہے (کہ تم نے پیغمبر کے حکم کے خلاف کیا) بےشک خدا ہر چیز پر قادر ہے