۝ Qur'an

Ya-Sin — 36:36

يس · Juz 23 · page 442
Arabic — Uthmani
سُبْحَـٰنَ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلْأَزْوَٰجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۢبِتُ ٱلْأَرْضُ وَمِنْ أَنفُسِهِمْ وَمِمَّا لَا يَعْلَمُونَ
Maulana Muhammad Junagarhi
وه پاک ذات ہے جس نے ہر چیز کے جوڑے پیدا کیے خواه وه زمین کی اگائی ہوئی چیزیں ہوں، خواه خود ان کے نفوس ہوں خواه وه (چیزیں) ہوں جنہیں یہ جانتے بھی نہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
Glory be to Him who created all the pairs of things that the earth produces, as well as themselves and other things they do not know about.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
پاک وہ ذات جس نے جملہ اقسام کے جوڑے پیدا کیے خواہ وہ زمین کی نباتات میں سے ہوں یا خود اِن کی اپنی جنس (یعنی نوعِ انسانی)میں سے یا اُن اشیاء میں سے جن کو یہ جانتے تک نہیں ہیں۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اک ہے وہ ذات جس نے پیدا کیا ہے تمام جوڑوں کو اس میں سے بھی جو زمین اگاتی ہے اور خود ان کی اپنی جانوں سے بھی اور اس میں سے بھی جن کے بارے میں یہ نہیں جانتے
Fatah Muhammad Jalandhari
وہ خدا پاک ہے جس نے زمین کی نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں سب کے جوڑے بنائے
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗