کیا آپ نے اس بات پر نظر نہیں کی کہ اللہ تعالیٰ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس کے ذریعہ سے مختلف رنگتوں کے پھل نکالے اور پہاڑوں کے مختلف حصے ہیں سفید اور سرخ کہ ان کی بھی رنگتیں مختلف ہیں اور بہت گہرے سیاه.
M.A.S. Abdel Haleem
Have you [Prophet] not considered how God sends water down from the sky and that We produce with it fruits of varied colours; that there are in the mountains layers of white and red of various hues, and jet black;
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
کیا تم دیکھتے نہیں ہو کہ اللہ آسمان سے پانی برساتا ہے اور پھر اس کے ذریعہ سے ہم طرح طرح کے پھل نکال لاتے ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں پہاڑوں میں بھی سفید، سرخ اور گہری سیاہ دھاریاں پائی جاتی ہیں جن کے رنگ مختلف ہوتے ہیں
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے اتارا آسمان سے پانی ؟ پھر ہم نے نکالے اس سے پھل جن کے رنگ ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور پہاڑوں میں بھی دھاریاں ہیں سفید اور سرخ ان کے مختلف رنگ ہیں اور کو وں جیسے سیاہ بھی
Fatah Muhammad Jalandhari
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے آسمان سے مینہ برسایا۔ تو ہم نے اس سے طرح طرح کے رنگوں کے میوے پیدا کئے۔ اور پہاڑوں میں سفید اور سرخ رنگوں کے قطعات ہیں اور (بعض) کالے سیاہ ہیں