۝ Qur'an

As-Sajdah — 32:12

السجدة · Juz 21 · page 416
Arabic — Uthmani
وَلَوْ تَرَىٰٓ إِذِ ٱلْمُجْرِمُونَ نَاكِسُوا۟ رُءُوسِهِمْ عِندَ رَبِّهِمْ رَبَّنَآ أَبْصَرْنَا وَسَمِعْنَا فَٱرْجِعْنَا نَعْمَلْ صَـٰلِحًا إِنَّا مُوقِنُونَ
Maulana Muhammad Junagarhi
کاش کہ آپ دیکھتے جب کہ گناه گار لوگ اپنے رب تعالیٰ کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہوں گے، کہیں گے اے ہمارے رب! ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا اب تو ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک اعمال کریں گے ہم یقین کرنے والے ہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
[Prophet], if only you could see the wrongdoers hang their heads before their Lord: ‘Our Lord, now that we have seen and heard, send us back and we shall do good. [Now] we are convinced.’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
کاش تم دیکھو وہ وقت جب یہ مُجرم سر جھکائے اپنے ربّ کے حضور کھڑے ہوں گے (اُس وقت یہ کہہ رہے ہوں گے)”اے ہمارے ربّ ، ہم نے خوب دیکھ لیا اور سُن لیا ، اب ہمیں واپس بھج دے تاکہ ہم نیک عمل کرے ، ہمیں اب یقین آگیا ہے۔“
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور کاش تم وہ منظر دیکھ سکو جب یہ مجرم کھڑے ہوں گے سر جھکائے ہوئے اپنے پروردگار کے سامنے (اور کہہ رہے ہوں گے :) اے ہمارے پروردگار ! اب ہم نے خوب دیکھ لیا اور سن لیا تو (ایک بار) ہمیں واپس لوٹا دے ہم نیک عمل کریں گے اب ہمیں یقین آگیا ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور تم (تعجب کرو) جب دیکھو کہ گنہگار اپنے پروردگار کے سامنے سرجھکائے ہوں گے (اور کہیں گے کہ) اے ہمارے پروردگار ہم نے دیکھ لیا اور سن لیا تو ہم کو (دنیا میں) واپس بھیج دے کہ نیک عمل کریں بیشک ہم یقین کرنے والے ہیں
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗