کیا آپ نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ رات کو دن میں اور دن کو رات میں کھپا دیتا ہے، سورج چاند کو اسی نے فرماں بردار کر رکھا ہے ہر ایک مقرره وقت تک چلتا رہے، اللہ تعالیٰ ہر اس چیز سے جو تم کرتے ہو خبردار ہے.
M.A.S. Abdel Haleem
[Prophet], do you not see that God causes the night to merge into day and the day to merge into night; that He has subjected the sun and the moon, each to run its course for a stated term; that He is aware of everything you [people] do?
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
کیا تم دیکھتے نہیں ہوکہ اللہ رات کو دن میں پروتا ہؤالے آتا ہے اور دن کو راے میں۔ اس نے سورج اور چاند کو مسخر کر رکھا ہے ، سب ایک وقت مقرر تک چلے جا رہے ہیں ، اور (کیا تم نہیں جانتے) کہ جو کچھ بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
کیا تم دیکھتے نہیں کہ اللہ رات کو پرو لاتا ہے دن میں اور دن کو پرو لاتا ہے رات میں اور اس نے مسخر کردیا ہے سورج اور چاند کو۔ یہ سب کے سب چل رہے ہیں ایک وقت معین تک کے لیے اور یہ کہ اللہ باخبر ہے اس سے جو تم کر رہے ہو
Fatah Muhammad Jalandhari
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور (وہی) دن کو رات میں داخل کرتا ہے اور اُسی نے سورج اور چاند کو (تمہارے) زیر فرمان کر رکھا ہے۔ ہر ایک ایک وقتِ مقرر تک چل رہا ہے اور یہ کہ خدا تمہارے سب اعمال سے خبردار ہے