کافروں کے کفر سے آپ رنجیده نہ ہوں، آخر ان سب کو لوٹنا تو ہماری جانب ہی ہے پھر ہم ان کو بتائیں گے جو انہوں نے کیا ہے، بے شک اللہ سینوں کے بھیدوں تک سے واقف ہے.
M.A.S. Abdel Haleem
As for those who refuse to do this, do not let their refusal sadden you [Prophet]- they will return to Us and We shall tell them what they have done: God knows all that hearts contain-
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اب جو کفر کرتا ہے اس کو کفر تمہیں غم میں مبتلا نہ کرے ، انھیں پلٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے، پھر ہم انھیں بتادیں گے کہ ہو کیا کچھ کرکے آئے ہیں۔ یقیناً اللہ سینوں کے چھپے ہوئے راز تک جانتا ہے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور (اے نبی ﷺ !) جو کوئی کفر کرے تو اس کا کفر آپ کو رنجیدہ نہ کرنے پائے ہماری ہی طرف ان سب کو لوٹنا ہے پھر ہم انہیں آگاہ کردیں گے ان کاموں کے بارے میں جو وہ کیا کرتے تھے یقیناً اللہ خوب جاننے والا ہے اسے بھی جو سینوں میں چھپا ہوا ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور جو کفر کرے تو اُس کا کفر تمہیں غمناک نہ کردے ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کام وہ کیا کرتے تھے ہم اُن کو جتا ئیں گے۔ بیشک خدا دلوں کی باتوں سے واقف ہے