اور جو (شخص) اپنے آپ کو اللہ کے تابع کردے اور ہو بھی وه نیکو کار یقیناً اس نے مضبوط کڑا تھام لیا، تمام کاموں کا انجام اللہ کی طرف ہے.
M.A.S. Abdel Haleem
Whoever directs himself wholly to God and does good work has grasped the surest handhold, for the outcome of everything is with God.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالہ کر دے اور عملاً وہ نیک ہو ، اس نے فی الواقع ایک بھروسے کے قابل سہارا تھام لیا ، اور سارے معاملا ت کا آخری فیصلہ اللہ ہی کے ہاتھ ہے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جس شخص نے اپنا چہرہ اللہ کے سامنے جھکا دیا اور وہ احسان کی روش اختیار کرنے والا بھی ہو تو اس نے تھام لیا مضبوط حلقے کو اور تمام معاملات کا انجام اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور جو شخص اپنے تئیں خدا کا فرمانبردار کردے اور نیکوکار بھی ہو تو اُس نے مضبوط دستاویز ہاتھ میں لے لی۔ اور (سب)کاموں کا انجام خدا ہی کی طرف ہے