۝ Qur'an

Luqman — 31:21

لقمان · Juz 21 · page 413
Arabic — Uthmani
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱتَّبِعُوا۟ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ قَالُوا۟ بَلْ نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ ءَابَآءَنَآ ۚ أَوَلَوْ كَانَ ٱلشَّيْطَـٰنُ يَدْعُوهُمْ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلسَّعِيرِ
Maulana Muhammad Junagarhi
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اتاری ہوئی وحی کی تابعداری کرو تو کہتے ہیں کہ ہم نے تو جس طریق پر اپنے باپ دادوں کو پایا ہے اسی کی تابعداری کریں گے، اگرچہ شیطان ان کے بڑوں کو دوزخ کےعذاب کی طرف بلاتا ہو.
M.A.S. Abdel Haleem
When they are told, ‘Follow what God has sent down,’ they say: ‘We shall follow what we saw our forefathers following.’ What! Even if Satan is calling them to the suffering of the Blazing Flame?
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور جب ان سے کہا جا تا ہے کہ پیروی کرو اس چیز کی جو اللہ نے نازل کی ہے تو کہتے ہیں کہ ہم تو اس چیز کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے۔ کیا یہ انہی کی پیروی کریں گےخواہ شیطان ان کو بھڑکتی ہوئی آگ ہی کی طرف کیوں نہ بلاتا رہا ہو؟
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ پیروی کرو اس (ہدایت) کی جو اللہ نے نازل فرمائی ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم تو اس (طریقے) کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے آباء و اَجداد کو پایا ہے خواہ انہیں شیطان بلا رہا ہو جہنم کے عذاب کی طرف
Fatah Muhammad Jalandhari
اور جب اُن سے کہا جاتا ہے کہ جو (کتاب) خدا نے نازل فرمائی ہے اُس کی پیروی کرو۔ تو کہتے ہیں کہ ہم تو اسی کی پیروی کریں گے جس پر اپنے باپ دادا کو پایا۔ بھلا اگرچہ شیطان ان کو دوزخ کے عذاب کی طرف بلاتا ہو (تب بھی؟)
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗