اور جب ہمارے بھیجے ہوئے فرشتے ابراہیم (علیہ السلام) کے پاس بشارت لے کر پہنچے کہنے لگے کہ اس بستی والوں کو ہم ہلاک کرنے والے ہیں، یقیناً یہاں کے رہنے والے گنہگار ہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
When Our mes-sengers brought the good news [of the birth of a son] to Abraham,they told him, ‘We are about to destroy the people of that town. They are wrongdoers.’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور جب ہمارے فرستادے ابراہیمؑ کے پاس بشارت لے کر پہنچے تو انہوں نے اُس سے کہا”ہم اِس بستی کے لوگوں کو ہلاک کرنے والے ہیں، اس کے لوگ سخت ظالم ہو چکے ہیں۔“
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور جب ہمارے فرستادے ابراہیم ؑ کے پاس بشارت لے کر آئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بستی والوں کو ہلاک کرنے والے ہیں۔ یقیناً اس کے باسی بڑے ظالم ہیں
Fatah Muhammad Jalandhari
اور جب ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس خوشی کی خبر لے کر آئے تو کہنے لگے کہ ہم اس بستی کے لوگوں کو ہلاک کر دینے والے ہیں کہ یہاں کے رہنے والے نافرمان ہیں