اور ہم نے انھیں (ابراہیم کو) اسحاق ویعقوب (علیہما السلام) عطا کیے اور ہم نے نبوت اور کتاب ان کی اوﻻد میں ہی کر دی اور ہم نے دنیا میں بھی اسے ﺛواب دیا اور آخرت میں تو وه صالح لوگوں میں سے ہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
We gave Isaac and Jacob to Abraham, and placed prophethood and Scripture among his offspring. We gave him his rewards in this world, and in the life to come he will be among the righteous.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور ہم نے اُسے اسحاقؑ اور یعقوبؑ (جیسی اولاد)عنایت فرمائی اور اُس کی نسل میں نبوّت اور کتاب رکھ دی، اور اسے دنیا میں اُس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں وہ یقیناً صالحین میں سے ہوگا۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور ہم نے اسے اسحاق ؑ (جیسا بیٹا) اور یعقوب ؑ (جیسا پوتا) عطا کیا اور اس کی نسل میں ہم نے رکھ دی نبوت اور کتاب اور ہم نے اسے دنیا میں بھی اس کا اجر عطا کیا اور آخرت میں بھی وہ یقیناً ہمارے نیک بندوں میں سے ہوگا
Fatah Muhammad Jalandhari
اور ہم نے اُن کو اسحٰق اور یعقوب بخشے اور اُن کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب (مقرر) کر دی اور ان کو دنیا میں بھی اُن کا صلہ عنایت کیا اور وہ آخرت میں بھی نیک لوگوں میں ہوں گے