اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکارنا بجز اللہ تعالیٰ کے کوئی اور معبود نہیں، ہر چیز فنا ہونے والی ہے مگر اسی کا منھ (اور ذات) ۔ اسی کے لیے فرمانروائی ہے اور تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے.
M.A.S. Abdel Haleem
Do not call out to any other god beside God, for there is no god but Him. Everything will perish except His Face. His is the Judgement and to Him you shall all be brought back.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور اللہ کے سوا کسی دُوسرے معبُود کو نہ پکارو۔ اُس کے سوا کوئی معبُود نہیں ہے۔ ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اُس کی ذات کے۔ فرماں روائی اسی کی ہے اور اسی کی طرف تم سب پلٹائے جانے والے ہو
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور مت پکارئیے اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ہرچیز فنا ہونے والی ہے سوائے اس کے چہرے کے فرماں روائی اسی کی ہے اور اسی کی طرف تم سب لوٹا دیے جاؤ گے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور خدا کے ساتھ کسی اور کو معبود (سمجھ کر) نہ پکارنا اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اس کی ذات (پاک) کے سوا ہر چیز فنا ہونے والی ہے۔ اسی کا حکم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے