اور ہم ہر امت میں سے ایک گواه الگ کرلیں گے کہ اپنی دلیلیں پیش کرو پس اس وقت جان لیں گے کہ حق اللہ تعالیٰ کی طرف ہے، اور جو کچھ افترا وه جوڑتے تھے سب ان کے پاس سے کھو جائے گا.
M.A.S. Abdel Haleem
We shall call a witness from every community, and say, ‘Produce your evidence,’ and then they will know that truth belongs to God alone; the gods they invented will forsake them.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ نکال لائیں گے پھر کہیں گے کہ”لاوٴ اب اپنی دلیل۔“ اس وقت انہیں معلوم ہو جائے گا کہ حق اللہ کی طرف ہے، اور گم ہو جائیں گے ان کے وہ سارے جھُوٹ جو انہوں نے گھڑ رکھے تھے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور ہم نکالیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر ہم کہیں گے کہ تم اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ حق تو اللہ ہی کے طرف ہے اور گم ہوجائے گا ان سے وہ سب کچھ جو افتراوہ کرتے رہے تھے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور ہم ہر ایک اُمت میں سے گواہ نکال لیں گے پھر کہیں گے کہ اپنی دلیل پیش کرو تو وہ جان لیں گے کہ سچ بات خدا کی ہے اور جو کچھ وہ افتراء کیا کرتے تھے ان سے جاتا رہے گا