یقیناً ہم نے نوح (علیہ السلام) کو اس کی قوم کی طرف رسول بنا کر بھیجا، اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی عبادت کرو اور اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، کیا تم (اس سے) نہیں ڈرتے.
M.A.S. Abdel Haleem
We sent Noah to his people. He said, ‘My people, serve God, for He is your only god. Will you not heed Him?’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا۔ اس نے کہا”اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اس کے سوا تمہارے لیے کوئی معبُود نہیں ہے، کیا تم ڈرتے نہیں ہو؟“
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور ہم نے بھیجا نوح ؑ کو اس کی قوم کی طرف تو اس نے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو ! اللہ کی بندگی کرو تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے اس کے سوا تو کیا تم (اس کے غضب سے) ڈرتے نہیں ہو
Fatah Muhammad Jalandhari
اور ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے ان سے کہا کہ اے قوم! خدا ہی کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں، کیا تم ڈرتے نہیں