۝ Qur'an

Al-Anbya — 21:90

الأنبياء · Juz 17 · page 329
Arabic — Uthmani
فَٱسْتَجَبْنَا لَهُۥ وَوَهَبْنَا لَهُۥ يَحْيَىٰ وَأَصْلَحْنَا لَهُۥ زَوْجَهُۥٓ ۚ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ يُسَـٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَيَدْعُونَنَا رَغَبًا وَرَهَبًا ۖ وَكَانُوا۟ لَنَا خَـٰشِعِينَ
Maulana Muhammad Junagarhi
ہم نے اس کی دعا کو قبول فرما کر اسے یحيٰ (علیہ السلام) عطا فرمایا اور ان کی بیوی کو ان کے لئے درست کر دیا۔ یہ بزرگ لوگ نیک کاموں کی طرف جلدی کرتے تھے اور ہمیں ﻻلچ طمع اور ڈر خوف سے پکارتے تھے۔ اور ہمارے سامنے عاجزی کرنے والے تھے.
M.A.S. Abdel Haleem
We answered him––We gave him John, and cured his wife of barrenness- they were always keen to do good deeds. They called upon Us out of longing and awe, and humbled themselves before Us.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
پس ہم نے اس کی دُعا قبول کی اور اسے یحییٰ عطا کیا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے درست کر دیا۔ یہ لوگ نیکی کے کاموں میں دوڑ دُھوپ کرتے تھے اور ہمیں رغبت اور خوف کے ساتھ پکارتے تھے، اور ہمارے آگے جُھکے ہوئے تھے۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
تو ہم نے اس کی دعا قبول فرمائی اور اسے یحییٰ ؑ (جیسا بیٹا) عطا فرمایا اور اس کی بیوی کو اس کے لیے صحت مند بنا دیا یقیناً یہ لوگ ہیں جو بھلائی کے کاموں میں بہت جلدی کرتے تھے اور ہمیں پکارتے تھے رغبت اور خوف سے اور وہ سب ہمارے سامنے عاجزی اختیار کرنے والے تھے
Fatah Muhammad Jalandhari
تو ہم نے ان کی پکار سن لی۔ اور ان کو یحییٰ بخشے اور ان کی بیوی کو اُن کے (حسن معاشرت کے) قابل بنادیا۔ یہ لوگ لپک لپک کر نیکیاں کرتے اور ہمیں امید سے پکارتے اور ہمارے آگے عاجزی کیا کرتے تھے
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗