ان میں سے تو جسے بھی اپنی آواز سے بہکا سکے بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا ﻻ اور ان کے مال اور اوﻻد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا اور انہیں (جھوٹے) وعدے دے لے۔ ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوتے ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں.
M.A.S. Abdel Haleem
Rouse whichever of them you can with your voice, muster your cavalry and infantry against them, share their wealth and their children with them, and make promises to them- Satan promises them nothing but delusion-
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
تُو جس جس کو اپنی دعوت سے پھِسلا سکتا ہے پِھسلا لے، ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا، مال اور اولاد میں ان کے ساتھ سا جھا لگا، اور ان کو وعدوں کے جال میں پھانس۔۔۔۔ اور شیطان کے وعدے ایک دھوکے کے سوا اور کچھ بھی نہیں
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور تو پھسلا لے جس پر تیرا بس چلتا ہے ان میں سے اپنی آواز سے اور چڑھا لا ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کو اور شریک بن جا ان کا مالوں میں اور اولاد میں اور ان سے (جو چاہے) وعدے کر اور نہیں وعدہ کرتا ان سے شیطان مگر دھوکے کا
Fatah Muhammad Jalandhari
اور ان میں سے جس کو بہکا سکے اپنی آواز سے بہکاتا رہ۔ اور ان پر اپنے سواروں اور پیاروں کو چڑھا کر لاتا رہ اور ان کے مال اور اولاد میں شریک ہوتا رہ اور ان سے وعدے کرتا رہ۔ اور شیطان جو وعدے ان سے کرتا ہے سب دھوکا ہے