جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجده کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا، اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجده کروں جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے.
M.A.S. Abdel Haleem
When We said to the angels, ‘Bow down before Adam,’ they all bowed down, but not Iblis. He retorted, ‘Why should I bow down to someone You have created out of clay?’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور یاد کرو جبکہ ہم نے ملائکہ سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو، تو سب نے سجدہ کیا، مگر ابلیس نے نہ کیا۔ اس نے کہا”کیا میں اُس کو سجدہ کروں جسے تُو نے مٹی سے بنایا ہے؟“
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور یاد کرو جب ہم نے کہا تھا فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو ان سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے (نہیں کیا) اس نے کہا کہ کیا میں اسے سجدہ کروں جسے تو نے پیدا کیا ہے مٹی سے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور جب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا مگر ابلیس نے نہ کیا۔ بولا کہ بھلا میں ایسے شخص کو سجدہ کرو جس کو تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے