جتنی بھی بستیاں ہیں ہم قیامت کے دن سے پہلے پہلے یا تو انہیں ہلاک کردینے والے ہیں یا سخت تر سزا دینے والے ہیں۔ یہ تو کتاب میں لکھا جاچکا ہے.
M.A.S. Abdel Haleem
there is no community We shall not destroy, or punish severely, before the Day of Resurrection- this is written in the Book.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور کوئی بستی ایسی نہیں ہے جسے ہم قیامت سے پہلے ہلاک نہ کریں یا سخت عذاب نہ دیں۔ یہ نوشتہء الٰہی میں لکھا ہوا ہے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور نہیں ہے کوئی بستی مگر ہم اسے ہلاک کر کے رہیں گے روز قیامت سے قبل یا ہم عذاب دیں گے اسے بہت ہی شدید عذاب یہ (اللہ کی) کتاب میں لکھا ہوا ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور (کفر کرنے والوں کی) کوئی بستی نہیں مگر قیامت کے دن سے پہلے ہم اسے ہلاک کردیں گے یا سخت عذاب سے معذب کریں گے۔ یہ کتاب (یعنی تقدیر) میں لکھا جاچکا ہے