ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کیا تھا، (آخر) اللہ نے (ان کے منصوبوں) کی عمارتوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور ان (کے سروں) پر (ان کی) چھتیں اوپر سے گر پڑیں، اور ان کے پاس عذاب وہاں سے آگیا جہاں کا انہیں وہم وگمان بھی نہ تھا.
M.A.S. Abdel Haleem
Those who went before them also schemed, but God attacked the very foundations of what they built. The roof fell down on them: punishment came on them from unimagined directions.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اِن سے پہلے بھی بہت سے لوگ (حق کو نیچا دکھانے کے لیے) ایسی ہی مکاریاں کر چکے ہیں، تو دیکھ لو کہ اللہ نے اُن کے مکر کی عمارت جڑ سے اکھاڑ پھینکی اور اس کی چھت اوپر سے ان کے سر پر آ رہی اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیا جدھر سے اس کے آنے کا اُن کو گمان تک نہ تھا
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
(اسی طرح کی) چالیں چلی تھیں انہوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے تو اللہ حملہ آور ہوا ان کے قلعوں پر بنیادوں سے پھر گرپڑیں ان پر چھتیں ان کے اوپر سے اور ان پر عذاب وہاں سے آیا جہاں سے انہیں گمان تک نہ تھا
Fatah Muhammad Jalandhari
ان سے پہلے لوگوں نے بھی (ایسی ہی) مکاریاں کی تھیں تو خدا (کا حکم) ان کی عمارت کے ستونوں پر آپہنچا اور چھت ان پر ان کے اوپر سے گر پڑی اور (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا