Arabic — Uthmani
وَلَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌ مِّنْهُمْ فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ وَهُمْ ظَـٰلِمُونَ
Maulana Muhammad Junagarhi
ان کے پاس انہی میں سے رسول پہنچا پھر بھی انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آدبوچا اور وه تھے ہی ﻇالم.
M.A.S. Abdel Haleem
A messenger who was one of them came to them, but they called him a liar. So punishment overwhelmed them in the midst of their evildoing.
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اُن کے پاس اُن کی اپنی قوم میں سے ایک رسُول آیا۔ مگر اُنہوں نے اس کو جھُٹلادیا۔ آخرِ کار عذاب نے اُن کو آلیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے۔
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور آیا ان کے پاس ایک رسول انہی میں سے تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا پس آپکڑا انہیں عذاب نے اور وہ خود ہی ظالم تھے
Fatah Muhammad Jalandhari
اور ان کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا سو ان کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے