۝ Qur'an

Ibrahim — 14:48

ابراهيم · Juz 13 · page 261
Arabic — Uthmani
يَوْمَ تُبَدَّلُ ٱلْأَرْضُ غَيْرَ ٱلْأَرْضِ وَٱلسَّمَـٰوَٰتُ ۖ وَبَرَزُوا۟ لِلَّهِ ٱلْوَٰحِدِ ٱلْقَهَّارِ
Maulana Muhammad Junagarhi
جس دن زمین اس زمین کے سوا اور ہی بدل دی جائے گی اور آسمان بھی، اور سب کے سب اللہ واحد غلبے والے کے روبرو ہوں گے.
M.A.S. Abdel Haleem
One Day- when the earth is turned into another earth, the heavens into another heaven, and people all appear before God, the One, the Overpowering-
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
ڈراوٴ انہیں اُس دن سے جب کہ زمین اور آسمان بدل کر کچھ سے کچھ کر دیے جائیں گے اور سب کے سب اللہ واحد قہّار کے سامنے بے نقاب حاضر ہو جائیں گے
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
جس دن زمین بدل دی جائے گی اس زمین کے سوا (کسی اور شکل میں) اور آسمانوں کو بھی (بدل دیا جائے گا) اور یہ حاضر ہوجائیں گے اللہ کے سامنے جو واحد وقہار ہے
Fatah Muhammad Jalandhari
جس دن یہ زمین دوسری زمین سے بدل دی جائے گی اور آسمان بھی (بدل دیئے جائیں گے) اور سب لوگ خدائے یگانہ وزبردست کے سامنے نکل کھڑے ہوں گے
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗