دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن بھی، دیکھ لو قوم عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، ہود کی قوم عاد پر دوری ہو.
M.A.S. Abdel Haleem
They were rejected in this life and so they shall be on the Day of Judgement. Yes, the 'Ad denied their Lord- so away with the Ad, the people of Hud!
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
آخر کار اس دنیا میں بھی ان پر پھٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد، ہودؑ کی قوم کے لوگ
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور ان کے پیچھے لگا دی گئی لعنت اس دنیا میں بھی اور قیامت کے دن (کے لیے) بھی آگاہ ہوجاؤ قوم عاد نے اپنے رب کا کفر کیا تھا۔ سن لو پھٹکار ہے عاد پر جو قوم ہود ؑ تھی
Fatah Muhammad Jalandhari
تو اس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے لگی رہے گی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ (اور) سن رکھو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار ہے