۝ Qur'an

Yunus — 10:94

يونس · Juz 11 · page 219
Arabic — Uthmani
فَإِن كُنتَ فِى شَكٍّ مِّمَّآ أَنزَلْنَآ إِلَيْكَ فَسْـَٔلِ ٱلَّذِينَ يَقْرَءُونَ ٱلْكِتَـٰبَ مِن قَبْلِكَ ۚ لَقَدْ جَآءَكَ ٱلْحَقُّ مِن رَّبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُمْتَرِينَ
Maulana Muhammad Junagarhi
پھر اگر آپ اس کی طرف سے شک میں ہوں جس کو ہم نے آپ کے پاس بھیجا ہے تو آپ ان لوگوں سے پوچھ دیکھیے جو آپ سے پہلی کتابوں کو پڑھتے ہیں۔ بیشک آپ کے پاس آپ کے رب کی طرف سے سچی کتاب آئی ہے۔ آپ ہرگز شک کرنے والوں میں سے نہ ہوں.
M.A.S. Abdel Haleem
So if you [Prophet] are in doubt about what We have revealed to you, ask those who have been reading the scriptures before you. The Truth has come to you from your Lord, so be in no doubt
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اب اگر تجھے اُس ہدایت کی طرف سے کچھ بھی شک ہو جو ہم نے تجھ پر نازل کی ہے تو اُن لوگوں سے پوچھ لے جو پہلے سے کتاب پڑھ رہے ہیں فی الواقع یہ تیرے پاس حق ہی آیا ہے تیرے رب کی طرف سے، لہٰذا تو شک کرنے والوں میں سے نہ ہو
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
پھر اگر آپ ﷺ کو کوئی شک ہے اس چیز کے بارے میں جو ہم نے آپ پر نازل کی ہے تو پوچھ لیجیے ان لوگوں سے جن کو کتاب دی گئی تھی آپ سے پہلے اے نبی !) آپ کے پاس حق آیا ہے آپ کے رب کی طرف سے تو ہرگز نہ ہوجائیں آپ شک کرنے والوں میں سے
Fatah Muhammad Jalandhari
اگر تم کو اس (کتاب کے) بارے میں جو ہم نے تم پر نازل کی ہے کچھ شک ہو تو جو لوگ تم سے پہلے کی (اُتری ہوئی) کتابیں پڑھتے ہیں ان سے پوچھ لو۔ تمہارے پروردگار کی طرف سے تمہارے پاس حق آچکا ہے تو تم ہرگز شک کرنے والوں میں نہ ہونا
Search for more verses and hadith on the same theme — Qur'an & Hadith search ↗