اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ان کے بھائی کے پاس وحی بھیجی کہ تم دونوں اپنے ان لوگوں کے لیے مصر میں گھر برقرار رکھو اور تم سب اپنے انہی گھروں کو نماز پڑھنے کی جگہ قرار دے لو اور نماز کے پابند رہو اور آپ مسلمانوں کو بشارت دے دیں.
M.A.S. Abdel Haleem
We revealed to Moses and his brother: ‘House your people in Egypt and make these houses places of worship; keep up the prayer; give good news to the believers!’
Syed Abul Ala Maududi (Tafheem)
اور ہم نے موسیٰ ؑ اور اس کے بھائی کو اشارہ کیا کہ ”مصر میں چند مکان اپنی قوم کے لیے مہیّا کرو اور اپنے ان مکانوں کو قبلہ ٹھہرا لواور نماز قائم کرو اور اہلِ ایمان کو بشارت دے دو۔“
Bayan-ul-Quran (Dr. Israr Ahmad)
اور ہم نے وحی کی موسیٰ اور اس کے بھائی (ہارون) کو کہ تم اپنی قوم کے لیے مصر میں کچھ گھر معینّ کرلو اور بناؤ اپنے گھروں کو قبلہ رخ اور نماز قائم رکھو اور اہل ایمان کو بشارت دے دو
Fatah Muhammad Jalandhari
اور ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی کی طرف وحی بھیجی کہ اپنے لوگوں کے لیے مصر میں گھر بناؤ اور اپنے گھروں کو قبلہ (یعنی مسجدیں) ٹھہراؤ اور نماز پڑھو۔ اور مومنوں کو خوشخبری سنادو